ماسکو(این این آئی )مغربی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس مستقبل قریب میں ایران کو سخوئی ایس یو 35 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔اسرائیلی چینل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ اس معاہدے میں 24 طیارے شامل ہو سکتے ہیں جو اصل میں مصر کے لیے تھے۔ تاہم اس معاہدے کو امریکہ نے ناکام بنا دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مصر کے ساتھ معاہدے کی ناکامی کے بعد ماسکو نے ایک نئے ممکنہ خریدار کی تلاش کی اور اب اسے ان طیاروں کیلئے تہران مل گیا ہے۔یہ رپورٹ ستمبر میں ایرانی میڈیا کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تہران ایسی خریداری پر غور کر رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹیلی جنس معلومات نے تفصیلات میں جائے بغیر بتایا گیا کہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی پائلٹ طیارے کو تربیت کے لیے استعمال کر تے رہے ہیں۔فروری میں روسی افواج کے یوکرین پر حملے کے بعد واشنگٹن نے ایران اور روس کے درمیان وسیع تعلقات کے بارے میں خبردار کیا تھا جس میں نجی فوجی ساز و سامان کے تبادلے کی بات بھی کی گئی تھی۔جوہری پروگرام کے باعث ایران اور یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کی وجہ سے روس سخت پابندیوں کا شکار ہے۔یوکرین کے ایک سینئر اہلکار نے روس کے لیے ہتھیار تیار کرنے والی ایرانی فیکٹریوں کی لیکویڈیشن اور سپلائی کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔رپورٹس بتاتی ہیں کہ تہران اب تک روسی افواج کو تقریبا 17 سو ڈرون فراہم کر چکا ہے اور مستقبل قریب میں مزید 300 ڈرون دینے کا خواہاں ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...