اسلام آباد (این این آئی)ہائی کورٹ نے قیام پاکستان سے اب تک صدور اور وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف سے متعلق کابینہ ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے قیام پاکستان سے اب تک صدور اور وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل فراہم کرنے سے متعلق درخواست میں پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل سید احسن رضا شاہ نے کہاکہ میرے خیال سے 1990 سے پہلے کا تو ریکارڈ ہی دستیاب نہیں ہو گا، ایسی معلومات تو ویب سائٹ پر ہونی چاہئیں۔عدالت نے کہاکہ ہو سکتا ہے کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ دستیاب ہو، ریکارڈ ملے تو دے دیں، وکیل نے کہاکہ پٹیشنر نے 1947 سے لے کر اب تک کے صدور اور وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل طلب کی ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ کابینہ ڈویژن نے کلاسیفائیڈ کہہ کر معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا، پاکستان انفارمیشن کمیشن نے 29 جون کو آرڈر دیا مگر 5 ماہ کا وقت گزرنے کے باوجود اس پر بھی عمل نہیں ہوا، عدالت نے کہا کہ باقی پبلک سرونٹس کو بھی اس میں شامل کیوں نہیں کیا؟جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آپ اپنے آپ کو صدر اور وزیراعظم کی حد تک محدود کیوں کر رہے ہیں؟ اس سے آپ کے عزائم کا پتہ چل رہا ہے، جو بھی پٹیشن آتی ہے وہ وزیر اعظم سے متعلق آتی ہے، عدالت نے قیام پاکستان سے اب تک صدور اور وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل فراہم کرنے سے متعلق درخواست میں پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے...
مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے، مشعال ملک
اسلام آباد(این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے۔
اپنے...
مسجد نبوی ۖکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا...
مدینہ منورہ(این این آئی)المسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی صدارت عمومی کی طرف سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی مسلسل...
بھوک اور فاقوں کا شکار فلسطینی بے ہوش ہو کر گلیوں میں گر رہے...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ا یجنسی ا نروا نے کہا ہے کہ غزہ میں بھوک تباہی کی سطح کو چھو...
چین کا پاکستان کو بھارتی اہداف کی معلومات دینے کا دعویٰ
نئی دہلی (این این آئی )بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے کہا ہے کہ چین نے گذشتہ ماہ مئی میں...