یوکرینی صدر کامودی سے ٹیلی فونک رابطہ،امن فارمولا پر بھارت کی مدد کے طالب

0
254

کیف (این این آئی)یوکرین کے صدرولودی میرزیلنسکی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے یوکرین میںامن فارمولیکے نفاذمیں بھارت کی مدد طلب کی ہے۔زیلنسکی نے ٹویٹرپرلکھاکہ میں نے وزیراعظم نریندرمودی سے فون پربات کی اور جی 20 کی کامیاب صدارت کے لیے نیک تمنائوں کا اظہارکیا ۔ اسی پلیٹ فارم پرمیں نے امن فارمولے کا اعلان کیا تھا اوراب میں اس پر عمل درآمد میں بھارت کی شرکت پربھروساکرتاہوں۔اس سے قبل یوکرین نے روس کواقوام متحدہ سے مکمل طور پرنکالنے کا مطالبہ کیا جہاں ماسکو سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے کسی بھی قرارداد کو ویٹو کرسکتا ہے۔کیف میں وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ یوکرین اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے یہ مطالبہ کرتاہے،روسی فیڈریشن کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے محروم کیا جائے اوراسے مجموعی طورپراقوام متحدہ سے خارج کیا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ روس سن1991 میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعدسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یو ایس ایس آرکی نشست پرغیرقانونی طور پرقابض ہے۔