لاہور( این این آئی ) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی سوئی توشہ خانہ کی گھڑی پرپھنسی ہوئی ہے،پی ڈی ایم کوالیکشن میں ووٹ نہیں کچھ اورپڑیں گے، پی ڈی ایم اندرونی توڑپھوڑکاشکارہے ۔ ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک ٹیکنکل طور پرڈیفالٹ ہوچکاہے ،عوام کانام ہی ریاست ہے ،عوام تباہی اوربربادی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ اورعوام کاچولی دامن کاساتھ ہے،اب خاموش تماشائی نہیں رہاجاسکتا،آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈلاک ہوگیاہے،10روزمیں اہم ریاستی سیاسی معاشی میٹنگزاورفیصلے ہوجائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ ڈالرانٹربینک اورکرنسی مارکیٹ میں30روپے کافرق ہے ،زر مبادلہ کے ذخائر 5ارب ڈالرسے کچھ زیادہ رہ گئے ہیں ، آٹے کا قحط ،گیس کے بعدبجلی کی لوڈشیڈنگ ہے ،غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے عملے کواسلام آباد میں محتاط رہنے کا کہہ دیاہے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...