لاہور (این این آئی) گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان سے انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ (ن )ماہر قانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں تارکین وطن کو درپیش مسائل کے بارے مکمل آگاہی دی۔ برطانیہ کے ماہر قانون اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرْنیشنل افئیرز مسلم لیگ (ن )بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔بیرسٹر امجد ملک کیساتھ وفد میں انکے بھائی محمد ارشد ملک ، لیگل ونگ برطانیہ کے صدر چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ،بزنس کونسل برطانیہ کے چیئرمین خالد محمود چوہدری،سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب محمود الحق ڈوگر شامل تھے۔ گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان نے بیرسٹر امجد ملک کا وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات میں بیرسٹر امجد ملک نے پاکستان مسلم لیگ (ن )اوورسیز پاکستانیوں کی ورلڈ وائڈ تنظیم سازی کے بارے میں بریفنگ دی ،تارکین وطن کو درپیش مسائل کے بارے مکمل آگاہی دی جس میں پاکستان کی تجارت کے فروغ اور امپورٹ ایکسپورٹ کو بڑھانے،اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پارلیمنٹ میں مخصوص نشستوں کا قیام، انٹرنیشنل کانفرنس کے جلد انعقاد کا قیام کے بارے میں گفتگو کی۔گورنر پنجاب نے بیرسٹر امجد ملک کی تمام گفتگو کو اچھے انداز میں سنا اور عملدرآمد کروانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ مل کر حل کروانے کا وعدہ کیا۔ انٹرنیشنل پارٹی کی تنظیم سازی پر انکی کاوشوں کو سراہااور ماہر قانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کو صاحبزادے بیرسٹر حمزہ امجد ملک کی شادی کی مبارکباد دی اور شیلڈ پیش کی ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...