نیویارک(این این آئی )افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی رمیز الکباروف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک پریس بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے انسانی ہمدردی کے شراکت دار ، طالبان کے زیر انتظام انتظامیہ کی غیر سرکاری تنظیموں میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی کے فیصلے کے باوجود افغانستان کے لوگوں کو زندگی بچانے والی خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لوگوں کی ضروریات بہت زیادہ ہیں اور یہ ضروری ہے کہ ہم ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی جاری رکھیں ۔نمائندہ خصوصی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیاں خود کو محفوظ محسوس کریں ، ہم اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ خواتین کی شرکت کے بغیر ایک جامع انسانی کارروائی کی فراہمی ممکن ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...