مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین اور مسلمان دشمن اسرائیلی سیاستدان نیتن یاہو نے تیسری مدت کے لیے اسرائیل کے وزیراعظم کا منصب سنبھال لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو دائیں بازو کی انتہا پسند اورمسلمان دشمن کٹریہودی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔ نیتن یاہو نے نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔دو ہزار مظاہرین نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے سامنے نیتن یاہو کے وزارت اعظمی سنبھالنے کے خلاف احتجاج کیا۔نیتن یاہو کو جون 2021 میں کرپشن اور رشوت لینے کے الزامات پر وزارتِ عظمی کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا تاہم فلسطینوں پرمظالم کرنے اور طاقت کا اندھا دھند استعمال کرنے والے نیتن یاہو کو تیسری بار اسرائیل کا وزیراعظم منتخب کرلیا گیا۔نیتن یاہو اس قبل 2009 سے 2021 تک اسرائیل کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔
مقبول خبریں
آئی سی سی ویمن T20 رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار
لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز...
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے...
بلاوائیو(این این آئی)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں...
ومبلڈن ٹینس‘ امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں...
پیرس (این این آئی)امریکا کے ٹیلر فرٹز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز نے روس...
فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش
ممبئی (این این آئی)فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش ہیں، اس اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم میں جینیلیا...
لڑکوں کی لڑکیوں سے حد سے زیادہ توقعات بھی تعلقات ٹوٹنے کا ایک سبب...
کراچی (این این آئی)معروف اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں مرد و خواتین کو محبت میں ایک دوسرے...