کراچی(این این آئی) اقوام متحدہ کی سفیر برائے افغان مہاجرین ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ بے گھر افغانیوں کے خواب کسی اور کے خوابوں سے مختلف نہیں ہوتے۔معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئرز کی ہیں جس میں وہ افغان مہاجرین بچوں کے ہمراہ وقت گزارتی اور گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بے گھر افغانیوں کے خواب کسی اور کے خوابوں سے مختلف نہیں ہوتے کیوں کہ گھر کا ہونا، بچوں کو اسکول بھیجنا اور تشکیل خاندان کا خواب ہر کوئی دیکھتا ہے، بس ان خوابوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں ان لوگوں کو پر سکون ماحول کی ضرورت ہے۔ماہرہ خان نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ کسی بھی معاشرے کی کامیابی کی کنجی تعلیم ہوتی ہے اس لئیعالمی سطح پر سب کے لئے معیاری تعلیم کا ہدف متعین کیا گیا ہے جس میں افغان مہاجرین بھی شامل ہیں۔افغانستان 2020 کے عنوان سے منعقد کی جانے تقریب میں معیاری تعلیم کے حوالے سے بحث کی گئی جوکہ یقین افغان مہاجرین کے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...