اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ملک میں ابھی بھی 2کروڑ سیلاب زدگان کو امداد کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی سیلاب متاثرین کو پیغام دے رہی ہے کہ عمران خان کی سیاست اہم ہے۔شیری رحمن نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف کی چرزِ سیاست پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، ان کو سیلاب زدگان اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ تمام منصوبوں میں ناکامی پر پاکستان تحریک احتجاج پھر مظاہرے کرنے جا رہی ہے۔شیری رحمن نے کہاکہ دو شارٹ مارچ، استعفوں اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کی دھمکی میں ناکامی ہوئی، اب ان کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک احتجاج ملک چلا سکی نہ ان میں پارلیمانی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت ہے۔شیری رحمن نے کہاکہ اِنہوں نے بس تقسیم، گالم گلوچ، الزام تراشی اور کنٹینر کی سیاست کرنی ہے، لوگ اب ان کی طرز سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا محور ملک اور عوام نہیں عمران خان کا ذاتی مفاد ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...