”مسٹر فراڈیا”دھاندلی زدہ الیکشن چاہتا ہے، یہ ”سہولت” اب ختم ہو چکی ہے،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

0
283

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ ”مسٹر فراڈیا”دھاندلی زدہ الیکشن چاہتا ہے، یہ ”سہولت” اب ختم ہو چکی ہے-مسترد شدہ پرپروپیگنڈا گْرو صرف پروپیگنڈا کر رہا ہے ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ معیشت پہ سیاست الیکشن پہ سیاست قومی مفاد پہ سیاست ،عمران خان نے اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کی یاد کیوں نہیں کروائے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن اپریل 2020 میں ہونے تھے، عمران خان کیوں دو سال تک بھاگا رہا؟ ،بلدیاتی الیکشن قانون کے مطابق ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ دو سال تک بلدیاتی الیکشن نہ کرانے والا چند گھنٹے میں الیکشن کرانا چاہتا ہے، اسے کہتے ہیں انوکھا لاڈلا۔ وفاقی و زیر نے کہاکہ ”مسٹر فراڈیا”دھاندلی زدہ الیکشن چاہتا ہے، یہ ”سہولت” اب ختم ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جعلی صادق اور امین پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیوں نہیں کراتا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ الیکشن کمشن کے پاس کون سی جادو کی چھڑی ہے کہ چند گھنٹے میں الیکشن کرا دے؟ ، چند گھنٹے میں شفاف الیکشن نہیں صرف جھرلو الیکشن ہوسکتا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کا کیا قصور ہے کہ انہیں حق رائے دہی سے محروم کر دیا جائے۔