مری (این این آئی)مری، گلگت، ہنزہ اور کالام میں برف باری نینظاروں کا حسن دوبالا کردیا، سیاحوں نے برف باری کے خوب مزے لیے جبکہ ناران، کاغان، استور، غذر اور دیامر میں بھی برف باری کے بعد بچوں نے موسم کو انجوائے کرنے کیلئے پارکوں کا رخ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برف باری سے متعدد مقامات پر بند رابطہ سڑکیں کھولنے کا کام جاری رہا جبکہ نتھیا گلی کے قریب برف میں پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔شاہراہ قراقرم میں ہنزہ کے قریب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے سب ڈویژن شاردہ، اژنگ کیل، گریس اور تابٹ میں بھی برف باری کے بعد مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔گوپس منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا جبکہ اسکردو منفی 7، کالام منفی 5، پارہ چنار اور مالم جبہ منفی 4، چترال، مری اور گلگت منفی 01، پشاور اور کوئٹہ 3، اسلام آباد 5، لاہور 7، کراچی 16 اور لیہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...