لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں قائم رہائش گاہ کے باہر اسکول ٹیچرز کا دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا۔زمان پارک کے سامنے سیکنڈری اسکول اساتذہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا، مظاہرین کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے اینٹی رائٹس کے دستے اور پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچی اور عمران خان کی رہائش گاہ کو جانے والے راستوں پر سکیورٹی سخت کی گئی۔ زمان پارک کے باہر واٹر کینین اور قیدیوں والی وین پہنچائی گئی۔ٹیچرز سخت سردی کے باوجود کئی گھنٹے تک زمان پارک کے باہر احتجاج پر بیٹھے رہے جس کے بعد انتظامیہ نے مذاکرات کیے جو کامیاب ہوگئے۔ احتجاجی اساتذہ کے رہنما نے بتایا کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے اور حکومت نے گریڈ سولہ کے کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پنجاب بھر کے اساتذہ پانچ دن سے کلب چوک، مال روڈ اور کینال روڈ پر زمان پارک کے باہر دھرنا دے رہے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ 10ہزار سے زائد اساتذہ 14 سال سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں، حکومت وعدے کرتی ہے لیکن مستقل نہیں کرتی۔جمعے کی شام بھی خون جمادینے والی سردی میں مظاہرین نے زمان پارک کے باہر دھرنا دیا۔اساتذہ کی جانب سے دیئے گئے دھرنے میں شدید سردی کے باوجود بچے اور خواتین بھی شامل رہے۔دھرنے کے باعث مال روڈ، مغل پورہ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام رہا۔اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ پنجاب حکومت اساتذہ کو نوکریوں پر مستقل کرے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...