اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ فارن ایجنٹ کو افسوس ہے ہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی کمٹمنٹ پوری نہیں ہوئی،الیکشن سے فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور بھاگ رہا ہے، عمران خان نے دو سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کیوں روکے ؟،یہ کمٹڈ صرف لوٹ مار، جھوٹ اور فراڈ سے تھے اور ہیں۔سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ کو افسوس ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی کمٹمنٹ پوری نہیں ہوئی،الیکشن سے فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور بھاگ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کے ووٹ کا حق استعمال کر کے فارن ایجنٹ کو پارلیمان سے باہر پھینکا تھا،دو سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کیوں روکے عمران صاحب؟۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کروانے کی کمٹمنٹ کی تھی، اس کا کیا ہوا؟،ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دینے کی کمٹمنٹ کی تھی، اس کا کیا ہوا؟۔انہوں نے کہاکہآپ کمٹڈصرف لوٹ مار، جھوٹ اور فراڈ سے تھے اور ہیں ،آپ کی کمٹمنٹ صرف فارن فنڈنگ لینے، توشہ خانہ کی چوری، پاکستانی معیشت دیوالیہ کرنے کی تھی۔انہوں نے کہاکہآپ کی کمٹمنٹ صرف تاریخی قرضے ملک پر لادنے اور عوام کو مہنگائی میں غرق کرنے کی تھی۔انہوں نے کہاکہ آپ کی کمٹمنٹ صرف کشمیر کا سودا کرنے اور قومی مفاد بیچنے سے تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...