ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے اپنی فلم وکرم ویدھا کی باکس آفس پر ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔اس سال ستمبر میں ریلیز ہونے والی وکرم ویدھا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ریتک روشن نے کہاکہ وہ نہیں چاہتے کہ ایک ہی قسم کی فلمیں بنیں۔ واضح رہے کہ فلم وکرم ویدھا نے ٹکٹوں کی فروخت میں بھی وہ مقام حاصل نہیں کیا جو کہ باکس آفس پر کامیابی کے لیے فلم کی پرفارمنس کا تعین کرتی ہے۔ فلم میں ریتک روشن کے ساتھ دوسرے لیڈ کیرکٹرز میں سیف علی خان اور رادھیکا آپٹے شامل تھے، تاہم فلم کی باکس پر ناکامی کے باوجود فلم بینوں اور نقادوں نے ریتک کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ایک سوال کہ وہ کیا ہے جہاں لوگ انہیں دیکھنا پسند نہیں کرتے، اس پر ریتک روشن نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میں نے خود کو بہت سنجیدہ لیا ہو، اور میرا خیال ہے کہ مجھے ایسا بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے میں ایسے رول نہیں کرنا چاہتا جو میرے پرستاروں کے معیار پر پورا نہیں اترتے، اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی کردار، یکساں فلمیں اور مخصوص پس منظر۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...