اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت کا احترام کرتے ہیں ، ایک رات میں انتظامات ممکن نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عدالت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ہفتہ کوانتخابات کرانے کا حکم دیا تھا، عدالت کا احترام کرتے ہیں لیکن ایک رات میں انتظامات ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامی طور پر ممکن نہیں تھا کہ ایک دن کے اندر اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا جائے اسی لیے ہفتہ کو انتخابات نہیں ہوسکے، عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹر کورٹ اپیل دائر کردی ہے، آگے جو عدالت کا حکم ہوگا اس پر ہم عمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے اور منفی پروپگینڈا جعلی سازوں کی جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے ہوا، ان کی سیاست فریب اور جھوٹ پر مبنی ہے، میرا سوال ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں اسلام ا?باد میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کروائے؟۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...