اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی آئی اے پائلٹ سید ثقلین اختر کی لائسنس معطل ہونے کیخلاف درخواست پر حکم دیا ہے کہ وفاقی حکومت آئندہ سماعت سے پہلے نوٹیفکیشن جاری کرکے عدالت کو آگاہ کرے ۔ منگل کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔اٹارنی جنرل اف پاکستان خالد جاوید خان عدالت میں پیش ہوئے،سیکرٹری سول ایوی ایشن حسن ناصر جعفری بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے سیکرٹری سول ایوی ایشن کو اضافی چارج دیا، سیکرٹری سول ایوی ایشن کو اضافی چارج پر کابینہ کو بتایا کہ یہ خلاف قانون ہے۔اٹارنی جنرل نے کہاکہ اگلے دو تین دنوں میں کابینہ نئے ڈی جی سول ایوی ایشن کو تعینات کریں گے، ڈی جی سول ایوی ایشن کے تعیناتی قانون کے مطابق ہوگی۔ عدالت نے کہاکہ اگر دو یا تین دن میں ڈی جی کی تعیناتی ہوتی ہے تو مسئلہ تو حل ہوگیا۔ عدالت نے سیکرٹری سی اے اے سے مکالمہ کیاکہ اس عدالت نے آپ سے کہا تھا کہ آپ کے تمام آرڈرز غیر قانونی ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...