اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کیس میں عبوری انتظامیہ کو تین ماہ میں کلب کا قانون بزنس اسٹریکچر بنانے کا حکم دے دیا۔ منگل کوجسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ گن اینڈ کنٹری کلب چلے گا تو ممبران کا فائدہ ہو گا،دیکھیں گے عبوری انتظامیہ کلب کو کیسے چلاتی ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ کلب کا مستقل اسٹریکچر بننے تک معاملہ زیر اتواء رہے گا ۔ وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ کلب میں 33 کروڑ روپے جمع کیے،خاتون منسٹر کلب کی صدر بننا چاہتی ہے ۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ بخاری صاحب کے دور میں کلب کی مالی حیثیت منفی سے مثبت ہو گئی،کلب کی آئندہ انتظامیہ بھی اسکی امین ہونی چاہیے،یہ اسپرٹ ہو گا تو ککب قائم رہے گا۔ عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت 3 ماہ کے لیے ملتوی کر دی ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...