کوٹلی (این این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف کوٹلی کا قیام 2014ء میں ہوا جو اس سے قبل فیکلٹی آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کوٹلی کے طور پر چلایا جا رہا تھا۔ اپنے قیام کے مختصر وقت میں یونیورسٹی آف کوٹلی نے خاصی ترقی کی ہے ایک فیکلٹی سے اس کے سفر کا آغاز ہوا جو اب چار (4) فیکلٹیز پر مشتمل ہے اور دو(2) درجن سے زائد شعبہ جات کام کر رہے ہیں۔ جو طلباء و طالبات، والدین اور خطہ کے باسیوں کے لیے نوید کی کرن ہے۔یونیورسٹی آف کوٹلی کا نام لیتے ہوئے مجھے کافی خوشی ہوئی ہے اورمجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ جامعہ کوٹلی نے اپنے قیام کے اوائل میں ہی مختلف شعبہ جات میںخاصی ترقی کی ہے۔ اگر تعمیری شعبے کی بات کی جائے تو یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ یہ ادارہ باقی درسگاہوں کیلئے مثال بن چکا ہے۔ اسی طرح ریسرچ کی فیلڈ ہو یا نئے پروگرامز کے آغاز کی بات کی جائے تو یہ بھی کافی حوصلہ افزاء ہے کہ موجودہ مارکیٹ کی ڈیمانڈ پر سینکڑوں دماغ حصولِ علم کیلئے کوشاں ہیں اور ہر سال سینکڑوں فارغ التحصیل طلباء و طالبات مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس کا کریڈٹ یونیورسٹی اساتذہ و انتظامیہ کو جاتا ہے۔یہ بھی کافی خوشی کی بات ہے کہ جامعہ کوٹلی کے جملہ طلباء و طالبات بڑی محنت و لگن سے حصولِ علم کے لیے کوشاں ہیں جو کہ ادارے کی نیک نامی اور ترقی کی ایک روشن مثال ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں وکشمیر کے نئے کیمپس کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریب سے وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر ملک،وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی بریگیڈئیر ریٹائرڈپروفیسر ڈاکٹر محمدیونس جاویدنے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر تقریب میں وزیر مال چوہدری محمد اخلاق، ممبر کشمیر کونسل سردار رزاق خان، سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔صدر آزاد جموں وکشمیرو چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ الحمد اللہ میں آج یونیورسٹی آف کوٹلی کے توسیعی منصوبے کے تحت یونیورسٹی کے ذمہ داران کی کاوشوں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی طرف سے منظور شدہ خطیر رقم سے تیار ہونے والے تدریسی بلاک کے افتتاح کی غرض سے آپ کے درمیان موجود ہوں۔ یہ لمحات میرے لیے انتہائی خوشی اور اطمینان کا باعث ہیں اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں آج ایک بڑے قومی تعلیمی ادارے کی انتہائی اہم فیکلٹی کی نئی تعمیر کردہ عمارت کا افتتاح کر رہا ہوں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...