اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کی خالی کردہ سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق جنوری کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ووٹنگ ہو گی۔ پیر کو الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی کردہ نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا کہ سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست فیصل واوڈا کے استعفیٰ سے خالی ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ سینیٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی 5سے7 جنوری تک جمع کرائے جائیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 جنوری کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 20 جنوری تک واپس لیے جاسکیں گے اور 25جنوری کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ووٹنگ ہو گی۔یاد رہے کہ دوہری شہریت سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو 2018 سے 5 سال کے لیے نااہل کرتے ہوئے انہیں سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کا حکم دیا تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...