لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک اور ٹی ٹونٹی کیلئے وہ کھلاڑی منتخب نہیں ہوگا جس کا اسٹرائیک ریٹ 130یا 135سے اوپر نہ ہو۔انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران بطور چیف سلیکٹر کام کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے ون ٹو ون ملاقات کررہا ہوں، کئی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہوں، جاب مشکل ہے کیوں کہ اس کرسی پر بیٹھ کر ہر ایک کو خوش کرنا مشکل کام ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک اور ٹی ٹونٹی کیلئے کہہ دیا ہے کہ وہ کھلاڑی منتخب نہیں کیا جائیگا جس کا اسٹرائیک ریٹ 130یا 135سے اوپر نہ ہو، ہماری جاب ہے جس کیلئے مختلف چیزیں شیئر کی جارہی ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ ٹیم اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اچھی انڈرسٹینڈنگ پیدا ہورہی ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیلئے تیار کی گئی پچز پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا ابھی بھی پچز سے مطمئن نہیں ہوں، میں نے گرائونڈ میں سے کہا تھا کہ مجھے بانسی ٹریک چاہیے آپ تیار کرسکتے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ہم تیار کرلیں گے۔عبوری چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ جن چیزوں پر ہم کھیل رہے ہیں اس کا فائدہ نہیں ہے اس میں بولرز کو محنت کر پڑرہی ہے رنز ہورہے ہیں، اگر ہم اپنے گھر میں ہی تیاری نہیں کریں گے تو ہم باہر جاکر جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی پچز پر کیا کریں گے، ہمیں مستقبل کو دیکھنا ہے، نئے آنے والے کھلاڑیوں کو دیکھنا ہے لہذا کافی ساری چیزیں ڈسکشن میں ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...