ممبئی(این این آئی) شاہ رْخ خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر مداحو ں اور ٹوئٹر صارفین کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔کنگ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ سوال اور جواب تفریحی انداز میں ہونے چاہیئے تنقید سے گریز کریں، ادا کار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘آیئے سوال جواب کا ایک سیشن شروع کرتے ہیں مگر صرف تفریحی سوال جواب، سال کے آغاز میں کوئی سنجیدہ بات نہیں۔سوال جواب کہ اس سیشن میں جہاں مداحوں نے اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے انکی آمدنی ساتھی اداکاروں کے حوالے سے سوالات کئے وہیں چند ناقدین نے منع کرنے کے باوجود بھی انہیں فلم پٹھان کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک ٹوئٹر صارف نے تنقید کرتے ہوئے شاہ رْخ خان کو ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے ڈالا، صارف نے لکھا کہ ‘پٹھان پہلے ہی تباہی ہے، ریٹائرمنٹ لے لو’۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...