اسلام آباد(این این آئی)چین میں پائے جانے والے کورونا کے نئے ایکس بی بی ویرینٹ کی پاکستان میں تصدیق ہوگئی۔قومی ادارہ برائے صحت اور آغاخان یونیورسٹی کے ماہرین نے ایکس بی بی ویرینٹ کی تصدیق کی ہے۔این آئی ایچ اور آغا خان یونیورسٹی حکام نے بتایا کہ جینوم سیکونسنگ سے ایکس بی بی ویرینٹ کی تصدیق کی گئی ، ابھی تک پاکستان میں بی ایف7 ویرینٹ کی تصدیق نہیں ہوئی جو تیزی سے پھیلتا ہے۔سابق وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ غالب امکان ہے بی ایف7 ویرینٹ بھی پاکستان پہنچ چکا ہے اور مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ دونوں ویرینٹس پاکستان آچکے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق پاکستان کو دونوں نئے ویرینٹس سے کوئی بڑا خطرہ نہیں، یہاں قوت مدافعت بہت بہتر ہے، پاکستان میں 15 کورونا کیس کی تصدیق ہوئی ہے اور مثبت شرح صرف اعشاریہ 40 فیصد تھی۔ماہرین صحت نے کہا کہ پاکستان میں کورونا سے چین جیسے حالات پیدا ہونے کا قطعاً کوئی امکان نہیں ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...