نیویارک(این این آئی) ہالی ووڈ کی مشہور ہارر سیریز ایول ڈیڈ فرنچائز کی چوتھی فلم ‘ایول ڈیڈ رائز’ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ایول ڈیڈ رائز کے ٹیزر میں خوفناک مناظر دکھائے گئے ہیں ٹیزر کو دیکھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس فلم کی کہانی شیطانی طاقتوں اور ایک آسیب زدہ ماں اور اس کے دو بچوں کے گرد گھومتی ہے جس میں ماں کو بلاؤں کے قبضے میں دکھایا گیا ہے۔فلم ساز کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم ایول ڈیڈ سیریز کی گزشتہ چار فلموں سے زیادہ خوفناک ہے اور اسے شائقین کی جانب سے بیحد پسند کیا جائے گا۔سوشل میڈیا پر بھی فلم ‘ایول ڈیڈ رائز’ کے ٹیزر کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور شائقین اس فلم کا بیصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔فلم کے ٹیزر اور پوسٹر میں اس کی ریلیز کا بھی اعلان کیا گیا ہے، خوفناک مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں سال 21 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...