کراچی (این این آئی)معروف اداکار، لکھاری و ماڈل عمران اشرف نے اہلیہ کرن اشفاق سے طلاق ہوجانے کے بعد مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیے، ان کی سابق اہلیہ اور بیٹے کے لیے دعا کریں کہ ان کی باقی زندگی اچھی گزرے۔عمران اشرف اور کرن اشفاق نے اکتوبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے طلاق کی وجوہات نہیں بتائی تھیں۔دونوں نے کچھ عرصے تعلقات میں رہنے کے بعد 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔دونوں میں کبھی اختلافات کی خبریں سامنے نہیں آئی تھیں جب کہ ان کا شمار رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا اور ان کی طلاق ہوجانے پر ان کے مداح حیران رہ گئے تھے۔طلاق کے چند ماہ بعد حال ہی میں عمران اشرف نے نجی ٹی وی کے شور میں شرکت کی، جہاں انہوں نے طلاق کے بعد کی زندگی سمیت شوبز کے حوالے سے کھل کر باتیں کیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر انہیں اقرا عزیز، سارہ خان اور ماہرہ خان میں سے کسی ایک کے ساتھ کام کرنا کا کہا جائے تو وہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے، کیوں کہ انہوں نے آج تک ان کے ساتھ کام نہیں کیا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...