واشنگٹن (این این آئی )امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا قریبی سیکیورٹی پارٹنر ہے، پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بھاری نقصان اٹھایا ہے۔پاکستان وہ کرے گا جو اس کے ذاتی مفاد میں ہوگا، اپنا دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔ طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، ٹی ٹی پی اور القاعدہ جیسے دہشتگرد گروپ خطے کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ نہ رہیں۔ایمن الظواہری افغانستان میں تھا، ہم نے اس کے خلاف کارروائی کی، خطرے سے نمٹنے کے لیے یک طرفہ کارروائی کی ضرورت پڑی تو کریں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اپنے دفاع کے تحت پاکستان تب ایکشن لے جب مناسب لگے۔ترجمان نے زور دیا کہ طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، ٹی ٹی پی اور القاعدہ جیسے دہشتگرد گروپ خطے کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ نہ رہیں۔نیڈ پرائس نے بتایا کہ پاکستان امریکا کا قریبی سیکیورٹی پارٹنر ہے، پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بھاری نقصان اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد اور افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپوں نے پاکستانیوں کی جانیں لیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کس قسم کا ایکشن لے سکتا ہے اس بارے میں رائے نہیں دے سکتے، کراس بارڈر تشدد سے بہت جانی نقصان ہوا ہے۔نیڈ پرائس نے کہا کہ ایمن الظواہری افغانستان میں تھا، ہم نے اس کے خلاف کارروائی کی، خطرے سے نمٹنے کے لیے یک طرفہ کارروائی کی ضرورت پڑی تو کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد گروہ بشمول ٹی ٹی پی کی طرف سے تشدد کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے کہ طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...