اسلام آباد (این این آئی)چیف الیکشن کمشنر نے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر احسن اقبال اور شہبازشریف کو جاری نوٹس کی سماعت کی جس سلسلے میں (ن) لیگ کی جانب سے وکیل ارشد جدون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔دوران سماعت الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ (ن) لیگ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ 30 دسمبرکو انٹرا پارٹی الیکشن ہو جائیگا، اس پر (ن) لیگ کے وکیل نے کہا کہ 30 دسمبر کو انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کراسکے اب 31 جنوری کو کرادیں گے، احسن اقبال نے اس متعلق درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے، 31 جنوری کو پارٹی الیکشن ہوجائے گا، آخری موقع دے دیں۔(ن) لیگ کے وکیل کے مؤقف پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جو جماعت اپنے الیکشن نہ کراسکے وہ باقی الیکشن کیا کرائے گی؟ ہمیں آپ کا انتخابی نشان منسوخ کردینا چاہیے، پھرہی انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کبھی کورونا کا کہہ دیتے ہیں،کبھی کوئی بہانا کرتے ہیں، (ن) لیگ کو 7 دن کا شوکاز نوٹس جاری کریں، یہ فائنل شوکاز ہے اس کے بعد انتخابی نشان واپس لینے کا شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کی تحریک صرف بیانات کی حد تک ہے، کوئی تیاری نہیں‘...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی تحریک کے حوالے سے...
بلاول بھٹو زرداری کا بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے واقعات میں جانی و مالی نقصان پر...
آئی سی سی ویمن T20 رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار
لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز...
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے...
بلاوائیو(این این آئی)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں...
ومبلڈن ٹینس‘ امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں...
پیرس (این این آئی)امریکا کے ٹیلر فرٹز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز نے روس...