وزیر داخلہ کی شہید عدیل حسین کی فیملی سے ملاقات ، عدیل حسین کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا، شہید پیکیج پیش

0
391

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے شہید عدیل حسین کی فیملی سے پولیس لائنز اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ نے شہید عدیل حسین کی فیملی سے ملاقات میں عدیل حسین کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا، شہید پیکیج پیش کیا۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں شہید عدیل حسین کے والدین، بیوہ،بچے اوراسکابھائی شامل تھا،آئی جی پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیر داخلہ نے شہید عدیل حسین کی فیملی سے ملاقات میں عدیل حسین کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا، شہید پیکیج پیش کیا۔ کانسٹیبل عدیل حسین ایک خودکش دھماکے میں شہید ہوئے تھے جب اس نے ایک ٹیکسی کواسلام آباد داخل ہوتے ہوئیروکا تھا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے شہید عدیل حسین کی بیوہ کو شہید پیکیج کاایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔وزیر داخلہ نے شہید عدیل حسین کے بچوں کے گھر کیلئے مزیدسوا کروڑ روپے کی گرانٹ کااعلان کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پرشہید عدیل حسین کی فیملی کو تاحیات ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ شہید سید عدیل حسین نیاپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اسلام آباد کو ایک بڑے حادثے سے بچایا۔ رانا ثناء اللہ خان نے کہاکہ شہداء کے احسانات کا بدلہ نہیں چکایا جا سکتا،ہمارے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ میں عدیل حسین شہید کے ساتھ اس واقعہ میں جو جوان زخمی ہوئے ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پولیس شہداء کے ورثاء کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے۔ہر طرح کے وسائل یقین بنائے جائیں گے۔