پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی تکریم اور جمہوریت کی مظبوطی کیلئے کوشاں رہے گی ،نیئر حسین بخاری

0
302

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر جسین بخاری نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت پرکہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی تکریم اور جمہوریت کی مظبوطی کیلئے کوشاں رہے گی ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ وطن پرستوں عوام دوستوں جمہوریت پسندوں اور بھٹو ازم کے پیروکاران کو قائد عوام ذولفقار علی بھٹو شہید کا یوم ولادت مبارک ہو ۔ انہوںنے کہاکہ اس کھلی حقیقت سے انکار ممکن ہی نہیں کہ پیپلز پارٹی اور بھٹوز کی سیاسی درسگاہ گڑھی خدابخش کے فیصلے ملک و ملت کے روشن مستقبل کی درست سمت کا تعین کرتے چلے آ رہے ہیں،پہلے منتخب جمہوری وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کوآئین کی کتاب کا تحفہ اور عوامی جمہوری نظریہ دیا،ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ویلفیئر اسٹیٹ بنانے کے عملی اقدامات اٹھائے۔انہوںنے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید بے مثال قومی راہبر و راہنما اور عوامی نباض سیاستدان تھے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے محروم و محکوم طبقات کو استحصال اور جبر کے خلاف آواز اٹھانے کا درس دیا ۔ انہوںنے کہاکہ مزدور محنت کش طلباء یونینز کا حق دینا زوالفقار علی بھٹو کا یادگار کارنامہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی آئین۔کی بالادستی پارلیمنٹ کی تکریم اور جمہوریت کی مظبوطی کیلئے کوشاں رہے گی ۔ انہوںنے کہاکہ قومی ہیرو شہید زولفقار علی بھٹو کی قومی سیاسی عوامی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی، طاقت کا سرچشمہ عوام پپلز پارٹی کی سیاسی میراث ہے ۔نیر بخاری نے کہاکہ بلاول بھٹو زر داری بائیس کروڑ لوگوں کے آئینی معاشی انسانی حقوق فراہمی کے مشن پر عمل پیرا ہیں