اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر شازیہ مری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن پر گامزن ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلزپارٹی کے جیالوں، کارکنان اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوام اور جمہوریت کے استحکام کیلئے کی گئی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،قائد عوام نے ملک کے عوام کو اپنے حقوق کے حصول اور ظلم کیخلاف بات کرنے کی طاقت دی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ شہید قائد عوام نے اپنے دور کے بدترین آمروں سے عوام اور آئین کی بالادستی کی خاطر بہادری سے مقابلہ کیا۔ شازیہ مری نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے قائد عوام کے نظریات اور مشن کو بہادری سے آگے بڑھایا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شھید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن پر گامزن ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے ہمیشہ اپنی جدوجھد جاری رکھی گی۔