پاکستان کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں کی بامقصد تعلیم اور ہنر سیکھنے پر ہے ، احسن اقبال

0
310

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں کی بامقصد تعلیم اور ہنر سیکھنے پر ہے ۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کرنے کے لئے نجی شعبہ کے نمائندوں کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں کی بامقصد تعلیم اور ہنر سیکھنے پر ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 30 ہزار بے روزگار گریجویٹس کیلئے ” باصلاحیت نوجوان انٹرنشپ پروگرام ” شروع کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ انٹرن شپ کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا، 25 ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائیگا۔ احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کا انحصار نوجوانوں اورنجی شعبہ کے فعال کردار پہ ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت 30 ہزارنوجوانوں کو انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔احسن اقبال نے کہاکہ ہمیں اختلافات بھلا کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے ملکر کام کرنا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 22 کروڑ کی آبادی کے ملک کی معیشت 8 ماہ میں نہیں ڈوبتی ۔ احسن اقبال نے کہاکہ جب گھر میں آگ لگی ہو تو پہلا کام آگ بجھانا ہوتا ہے ،کس نے آگ لگائی اس کا فیصلہ بعد میں کر سکتے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہر پاکستانی کو اس وقت ٹرن آراونڈ پاکستان مہم کا چیمپین بننا ہو گا ۔