لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلویز و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سازش، بہتان، منافقت اور پروپیگنڈا کے کپتان تمام تر کوششوں کے باوجود شکست وریخت کی دلدل میں دہنس رہے ہیں۔انہوںنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ نئے پاکستان کے بانی کی باڈی لینگویج اور گفتگوانکی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کو ظاہر کر رہی ہے ۔ سازش بہتان منافقت اور پروپیگنڈا کے کپتان تمام ترکوشش کے باوجود شکست وریخت کی دلدل میں دھنس رہے ہیں ،مرضی کا سچ نہیں چلے گا حضور!۔سعد رفیق نے کہا کہ ہم سے چوروں کونکالنے کے لئے آپ نے اور آپکے سہولت کاروں نے بڑے کھیل کھیلے، سابقہ اسٹییبلشمنٹ پر الزام لگانے سے پہلے سابقہ سلیکٹڈ وزیراعظم2014ء کی دھرنا سازش،میاں نوازشریف کی نااہلی کا ناپاک کھیل اور2018ء کے انتخابات چرانے کی واردات کی تفصیلات قوم سے شیئر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بات تب بنے گی جب عمران کہانی آخر سے نہیں شروع سے شروع کریں گے جسکے وہ سب سے بڑے بینی فیشری ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...