کیف (این این آئی )یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے دعوی کیا ہے کہ روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جو کہ آخری اسٹیج پر ہے اور وہ جلد مرنے والے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع کے مین انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ روسی صدر کی کینسر کے باعث موت بہت قریب ہے۔امریکی ٹی وی پر انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ روسی صدر طویل عرصے سے بیمار ہیں۔انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ آپ کب سمجھتے ہیں کہ ویلادیمیر پیوٹن مر جائیں گے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں سمجھتا ہوں کہ روسی صدر بہت جلد مر جائیں گے۔یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ روسی صدر کو کینسر ہے اور یہ بات ہمیں ان کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویلادیمیر پیوٹن کی موت کے بعد کسی دوسرے روسی رہنما کو اقتدار کی منتقلی کا بھی امکان ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...