واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل اور پیشہ ور افراد پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ہر سال مختلف پروگراموں کے تحت تقریباً 1000 پیشہ ور افراد، سرکاری افسران، سول سوسائٹی اراکین ، صحافی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے امریکہ کے دورے سے مضبوط روابط قائم ہو رہے ہیں جو کہ سرکاری سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔ یہ بات سفیر پاکستان مسعود خان نے پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن کا دورہ کرنے والے 51 پاکستانی نوجوان انڈر گریجویٹ طلبا جو کہ اس وقت گلوبل یوگراڈ اسپرنگ 2023 پروگرام کے تحت امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں ، سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے ان تعلیمی تبادلے کے پروگراموں پر بہترین انداز میں عمل درآمد کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ، امریکی ایجوکیشن فاونڈیشن پاکستان (یو ایس ای ایف پی) اورانٹرنیشنل ریسرچ اینڈ ایکسچینج بورڈ (آئی آر ای ایکس) کا شکریہ ادا کیا۔سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے جاری مختلف تعلیمی ایکسچینج پروگراموں کے ضمن میں پاکستان کا شمار سب سے زیادہ مستفید ہونے والے ملکوں ہوتا ہے۔ تعلیمی ایکسچینج پروگرامز کی بدولت پاکستانی طلبائ کو امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں میں نہ صرف جدید علوم سیکھنے کے منفرد مواقع میسر ہوتے ہیں بلکہ انہیں امریکی نظام اور معاشرے کے بارے میں بہتر آگاہی حاصل کرنے میں مدد بھی ملتی ہے۔امریکہ کا دورہ کرنے والے طلبائ کا تعلق پاکستان کے تمام علاقوں بشمول آزاد جموں و کشمیر، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، بلوچستان اور اسلام آباد سے ہے جن میں زیادہ تر طلبہ کا تعلق پسماندہ اور دور دراز علاقوں سے ہے۔ انڈرگریجویٹ پروگرام میں 61 فیصدلڑکیوں کی نمائندگی دونوں حکومتوں کی خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار ہیسفارتخانہ پاکستان کا دورہ کرنے والے طلبائ کے ہمراہ امریکی محکمہ خارجہ میں جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کی بیوروڈائریکٹر مولی سٹیفنسن، اکیڈمک ایکسچینج پروگرامز آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیو منی، سینئر پروجیکٹ ڈائریکٹر ، آئی آر ای ایکس مائیکل ڈائر اور دیگر حکام بھی طلباء کے ہمراہ تھے۔یہ انڈرگریجویٹ طلباء 30 امریکی ریاستوں میں 47 مختلف امریکی اداروں میں ایک سمسٹر تک تعلیم حاصل کریں گے۔ ۔گلوبل یو گریڈ پروگرام سالانہ 200 سے زائدانڈرگریجویٹ طلباء کو ایک سمسٹر کے لئے اسکالرشپ فراہم کرتا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولی سٹیفنسن اور سٹیو ڈائر نے طلباء کو مبارک بار دی اور ان کی قائدانہ صلاجیتوں کو سرا ہا۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کا مقصد باصلاحیت پاکستانی طلباء کو اپنے نقطہ نظر میں وسعت لانے ، ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے اور دونوں ممالک کے عوام بالخصوص نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کے درمیان آگاہی پیدا کرنے اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...