پشاور (این این آئی)معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہونے کا الزام عائد کر دیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شفاف تحقیقات ہوئیں تو ایک ہی شخص کا نام آئے گا، عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل نے ایفیڈرین عباسی (حنیف عباسی) کو ساتھ بٹھا کر عمران خان پر الزامات لگائے، امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان پر وزیر آباد میں تین اطراف سے حملہ کیا گیا جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے انہیں جھوٹا شخص قرار دیا اور کہا کہ عمران خان کو ایک بھی گولی نہیں لگی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...