اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ہر نئے دن اپنے پرانے بیان سے یوٹرن لیتے ہیں، الزام تراشی اور گالم گلوچ کر کے رعایتیں لینے کا دور گزر چکا، اب ادارے اور عوام ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ واحد شخص ہے جو آئے روز اپنے ہی بیان سے انحراف کرتا ہے۔ اب پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے انہوں نے الزامات کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ان کو سوالات اداروں یا مخالفین سے نہیں، اپنے وزیراعلی سے کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا بیانیہ بنانے سے حقیقت نہیں بدل جائے گی۔حملے کا الزام اداروں پر لگانے سے ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اس سے پنجاب حکومت اور کیسز میں کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ الزام تراشی اور گالم گلوچ کر کے رعایتیں لینے کا دور اب گزر چکا۔ اب ادارے اور عوام ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مخالفین کو ہسپتالوں سے اٹھا کر جیل بھیجنے والا خود گرفتاری سے کیوں خوفزدہ ہے، اپنی گرفتاری کو روکنے کے لئے لوگوں کو سڑکوں پر آنے کو کیوں اکسا رہے ہیں، دوسروں کو جھوٹے کیسز بنا کر گرفتار کرنے والا شخص اتنا کیوں بوکھلا گیا ہے، اگر کوئی جرم نہیں کیا تو گرفتاری کا ڈر کیوں ہے؟۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...