اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ورچوئل اسٹوڈیو کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں پاکستان ٹیلی ویژن کا سب سے بڑا ورچوئل اسٹوڈیو ٹیکنالوجی کا گیپ دور کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن کے پاس تمام اثاثے موجود ہیں صرف انہیں بہترین طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی کے عملے اور انتظامیہ کی کاوشوں سے پی ٹی وی میں آئی ٹی کے حامل سلوشنز استعمال ہو رہے ہیں جو جدید دور کا تقاضا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ورچوئل اسٹوڈیو کا قیام پاکستان ٹیلی ویڑن کا ایک اور سنگ میل ہے، اسے پاکستان کے سب سے بڑے ورچوئل اسٹوڈیو ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی نیوز درست خبروں کے ساتھ اب جدید انداز میں کام کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ورچوئل سیٹ قومی علاقائی اور عالمی خبروں کے ساتھ ساتھ موسم اور کھیلوں کی خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگراموں کو بھی جدید انداز میں عوام کے سامنے پیش کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن نے اپنے 58 سالہ سفر کے دوران ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن نیوز اپنے سب سے بڑے ورچوئل اسٹوڈیو کے ساتھ اب عوام کو جدید انداز میں خبریں، تجزیئے اور پاکستان کے حقیقی نکتہ نظر سے باخبر رکھے گا۔ انہوںنے کہاکہ ورچوئل اسٹوڈیو کے قیام سے قومی، علاقائی خبریں، سیاست، ثقافت، تعلیم، حالات حاضرہ اور عالمی امور کے حوالے سے پی ٹی وی نیوز کے ناظرین جدید انداز میں آگاہ ہو سکیں گے،اس اسٹوڈیوز کے ذریعے موسم کی خبروں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی ناظرین کو آگاہ رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ بہترین آڈیوز، ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز، خوبصورت گرافکس اور پی ٹی وی نیوز کی سکرین کا حصہ ہوں گی۔ورچوئل اسٹوڈیوز کے افتتاح کے موقع پر سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، ایم ڈی پی ٹی وی سہیل علی خان اور چیئرمین پیمرا سلیم بیگ بھی موجود تھے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...