اسلام آباد (این این آئی)روس سے تیل کی خریداری معاہدے کی تیاریاں مکمل ہو چکیں،وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ۔وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پاک روس سستے تیل خریداری معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ روس سے سستے تیل کی خریداری ہوگی معاہدہ کی تیاری جاری ہے،روس خام تیل میں دنیا کے برابر یا اس بھی زیادہ ڈسکاونٹ دے گا۔ انہوںنے کہاکہ روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے ،روس کا سنیئر ترین وفد پاکستان آرہا ہے،روسی وزیر توانائی وزیر مملکت توانائی سمیت پورا وفد آئیگا۔ مصدق ملک نے کہاکہ ہم پوری کوشش کرینگے ملکی مفاد میں معاملہ طے ہو،ریفائنریز سے بات کرنے کے بعد روس کے سامنے اپنی طلب رکھی۔ انہوںنے کہاکہ معاہدے کی تیاری مکمل ہیقبل از وقت غیر ذمہ دار بات نہیں کر سکتا،ریفائنریز پالیسی میں ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ریفائنریز کو جو ڈیوٹی کی مد میں بچت ہوگی سرمایہ کاری کرینگے،حکومت ڈیوٹیز کی مد بچت کاباقاعدہ آڈٹ کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ جدت اور ریفائنریز اپ گریڈیشن میں پیسے لگیہمارے ملکی مفاد میں ہے،ہماری ریفائنریز بلیک آئل تیار کرتی ہیں جسکی کہیں مارکیٹ ہی نہیں ۔ مصدق ملک نے کہاکہ ہماری ریفائنریز تیس فیصد سے زائد فرنس آئل بنا رہی ہیں،جب ریفائنریز کو اپ گریڈ کرینگے تو پیٹرول ذیزل زیادہ بنائیں گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...