لاہور ( این این آئی) پاکستان میں پنجاب اسمبلی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا جبکہ اسمبلی کے اندر کی 2تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں ۔پنجاب اسمبلی کے اندر سے پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے رہنمائوں کی بیٹھک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن پر صارفین کے ملے جلے تبصرے بھی جار ی ہیں۔بدھ کی رات وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کو دیکھنے کے لئے تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے کئی رہنماپنجاب اسمبلی میں موجود تھے۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بدھ ی رات پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے اب بھی بحث جاری ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے ، 186ارکان نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...