سڈنی( این این آئی) کرکٹ آسٹریلیا نے طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیوں کو جواز بناتے ہوئے افغانستان کے خلاف مارچ میں شیڈول 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق یہ فیصلہ ہوا ہے کہ اس وقت سیریز کھیلنا ممکن نہیں۔اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے معاملے پر حکومت سے طویل مشاورت ہوئی اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں شیڈول 3میچوں پر مشتمل افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ فیصلہ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کو پارکس اور جِم میں جانے کا بھی موقع نہیں دیا جاتا۔رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ ہے جو متحدہ عرب امارات میں شیڈول تھی۔واضح رہے کہ افغانستان میں خواتین پر حال ہی میں کئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے دورہ بھارت کے بعد افغانستان کے ساتھ یواے ای میں تین ون ڈے میچز کھیلنا طے تھے۔دونوں ٹیموں کے مابین میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ تھے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...