لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہے کہ رات کے اندھیرے میں اسمبلی قوائد اور آئین پر شب خون مارا گیا ،بدترین دھاندلی کے خلاف آئینی اور قانونی آپشن استعمال کئے جائیں گے۔انہوںنے وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہوا ہے،جھرلو اور ہیرا پھیری کر کے اعتماد کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔ پولنگ ایجنٹ مقرر نہ کر کے حکومت نے اپنی بدنیتی اور بد دیانتی ثابت کر دی ہے۔ رات کے اندھیرے میں اسمبلی قوائد اور آئین پر شب خون مارا گیا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ دھوکے سے اسمبلی کارروائی شروع کر کے جعلی گنتی کی گئی، اس بدترین دھاندلی کے خلاف آئینی اور قانونی آپشن استعمال کئے جائیں گے۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...