بیجنگ (این این آئی) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ اور افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین فاکی نے مشترکہ طور پر منعقدہ ایک پر یس کا نفر نس میں اس غیر معقول الزام کی تردید کی ہے کہ چین افریقہ کے لیے “قرض کا جال”لے کر آیا ہے۔جمعرات کوچینی میڈ یا کے مطا بق چھن گانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں افریقی ممالک اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کیلئے سرگرم عمل رہے ہیں تاہم ناکافی فنڈز افریقہ کی خوشحالی اور احیاء میں رکاوٹ کی ایک بڑی وجہ بن گئے ہیں۔چھن گانگ نے کہا کہ چین ہمیشہ قرضوں کے دباؤ کو کم کرنے میں افریقہ کی مدد کرنے کیلئے پرعزم رہا ہے، چین نے جی ٹونٹی قرضوں کی معطلی کے اقدام میں عملی طور پر بھرپور حصہ لیا اور 19 افریقی ممالک کے ساتھ قرض کی معطلی کے معاہدوں پر دستخط کیے یا قرض کی معطلی پر اتفاق رائے تک پہنچے۔صدر شی جن پھنگ نے چین افریقہ تعاون فورم کی آٹھویں وزارتی کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے چین کو جاری کردہ اضافی خصوصی ڈرائنگ رائٹس سے افریقی ممالک کو 10بلین امریکی ڈالر قرضہ دیا جائیگا اس کام میں مرحلہ وار پیش رفت ہوئی ہے۔ چین نے تمام متعلقہ فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ”مشترکہ کارروائی اور منصفانہ بوجھ”کے اصول کے مطابق افریقہ کے قرضوں کے دباؤ کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...