چین اور فلپائن کا سمندری تیل اور گیس کی مشترکہ دریافت پر مشاورت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

0
228

بیجنگ (این این آئی)جنوبی بحیرہ چین میں تیل کی دریافت پر چین ، فلپائن اور ویتنام کے تعاون کے امکانات کے بارے میں سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ہمیشہ فلپائن سمیت جنوبی بحیرہ چین سے وابسطہ ممالک کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے سمندر سے متعلق اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کیلئے پرعزم رہا ہے ، اور مشترکہ ترقی سمیت عملی سمندری تعاون کے طریقہ کار کو فعال طور پر تلاش کررہا ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چند روز قبل فلپائن کے صدر مارکوس کے دورہ چین کے دوران، چین اور فلپائن نے 2018 میں دستخط شدہ تیل اور گیس کے ترقیاتی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کی روح کے مطابق سمندری تیل اور گیس کی مشترکہ دریافت پر جلد از جلد مشاورت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا تاکہ دونوں ممالک اور عوام کو فائدہ پہنچے۔