بیجنگ (این این آئی)ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی اطلاع کے مطابق شنگھائی کے میئر گونگ زنگ نے اپنی حکومتی ورک رپورٹ میں کہا کہ 2023 میں شنگھائی کی جی ڈی پی میں 5.5 فیصد سے زیادہ اضافے کی توقع ہے۔جمعرات کے روز اطلاع میں مزید کہا گیا کہ شنگھائی کا جی ڈی پی ہدف 2022 میں نیشنل پیپلز کانگریس میں مقرر کردہ 5فیصد قومی ہدف سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ بعض ماہرین اقتصادیات کے مطابق 2022 میں چین میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات میں نرمی، 2023 میں چین کی اقتصادی بحالی کی بنیاد رکھے گی۔ بلومبرگ کی ایک تبصرے میں کہا گیا ہے کہ چین کے تیزی سے ”دوبارہ کھلنے”نے معیشت کو بحال کرنے کا موقع فراہم کیاہے، اور وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے سخت اقدامات کی وجہ سے چین کی معیشت پر پڑنے والے اثرات سیفوری طور پر نکلنے میں مدد دی ہے۔ اس وقت چین کی اقتصادی ترقی کی موجودہ رفتار 2008 اور 2012 میں تیز رفتار اقتصادی ترقی کے دور سے ملتی جلتی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...