اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر سے متعلق دستاویزی ثبوت طلب کر لئے۔جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے بانی ایم کیوایم کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ایم کیوایم کے ذمہ داروں نے کون سی قرارداد منظورکی؟ طارق جاوید نام کے شخص نے لندن سے درخواست دائرکی ہے، طارق جاوید کون ہیں؟عدالت کے استفسار پر وکیل درخواست گزار نے کہاکہ طارق جاوید پاکستان میں رجسٹرڈ ایم کیوایم کے کنوینر ہیں۔اس پر جسٹس محسن اختر نے کہاکہ طارق جاوید کنوینر ہیں تو یہ دستاویزات سے ثابت کرنا ہو گا، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرکون ہیں؟ 15مارچ تک دستاویزی ثبوت جمع کرائے جائیں۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 15مارچ تک ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...