اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کو 14 مارچ تک انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی مہلت دے دی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کے کیس کی سماعت کی۔مسلم لیگ (ن) کے وکیل احسن جہانگیر خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف کی مصروفیات بڑھ گئی ہیں اس لیے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں تاخیر ہوئی ہے۔ممبر خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو کب سے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا کہہ رہے ہیں، کیوں نہ آپ سے پارٹی نشان واپس لے لیا جائے۔مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے کہا کہ ہمیں 31 جنوری تک وقت دیا جائے جس پر ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے مسلم لیگ (ن) کے وکیل سے پوچھا کہ اگر آپ 31 جنوری تک الیکشن نہ کروا سکے تو آپ سے پارٹی نشان واپس لے لیں گے۔احسن جہانگیر نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن کروائیں گے لیکن انتخابی نشان واپس نہ لیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ ایسے شخص کو پارٹی صدر نہیں ہونا چاہیے جو اتنا مصروف ہو کہ انٹرا پارٹی الیکشن ہی نہ کروا سکے۔چیف الیکشن کمشنر نے مسلم لیگ (ن) کو 2 ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ 14 مارچ تک انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں۔خیال رہے کہ 21 مئی 2022 کو الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔مسلم لیگ (ن) کی انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی آخری تاریخ 22 مارچ 2022 تھی تاہم مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر تاریخ میں 14 مئی 2022 تک توسیع کی گئی، قانون کے مطابق پارٹی کو 21 مئی تک الیکشن کمیشن کو سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوتا ہے۔پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد نے اس وقت دعویٰ کیا تھا کہ آخری انٹرا پارٹی انتخابات جون 2017 میں ہوئے تھے اور منتخب عہدیداروں کی 5 سالہ مدت تقریباً ایک سال بعد ختم ہو جائے گی۔الیکشن ایکٹ کی دفعہ 208 کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو متعلقہ سیاسی جماعت کے آئین کے مطابق وقتاً فوقتاً وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر (جہاں بھی قابل اطلاق ہو) عہدیداروں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ ایکٹ کے سیکشن 208 (1) میں کہا گیا ہے کہ بشرطیکہ 2 انتخابات کے درمیان مدت 5 سال سے زیادہ نہ ہو۔قانون کے تحت سیاسی جماعت کو اپنے مرکزی عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی تازہ ترین فہرست اپنی ویب سائٹ پر شائع کرنا اور یہ فہرست اور اس کے نتیجے میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کو الیکشن کمیشن کو بھیجنا بھی ضروری ہے۔دریں اثنا الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکامی پر مسلم لیگ (ن) اور دیگر 11 سیاسی جماعتوں کو حتمی شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...