واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر سر دار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکی ریاست واشنگٹن کے درمیان مضبوط و بہتر معاشی تعلقات کے خواہاں ہیں ،امریکی حکومت اور عوام مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، جنیوا کانفرنس کے دور ان امریکی امداد پر شکر گزار ہیں جبکہ ریاست واشنگٹن کے لیفٹیننٹ گورنر ڈینی ہیکن نے کہا ہے کہ ریاست واشنگٹن تجارت پر چلنے والی معیشت ہے اور پاکستان اور ریاست واشنگٹن کے درمیان مضبوط شراکت داری پاک امریکہ دو طرفہ تجارتی حجم کو کئی گنا بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گی،پاکستان میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے امریکی ریاست واشنگٹن کے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خا ن نے مائیکروسافٹ ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دور ان ریاست واشنگٹن کے لیفٹیننٹ گورنر ڈینی ہیک سے ملاقات کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر ڈینی ہیک نے سٹیٹ کیپیٹل بلڈنگ اولمپیا میں پاکستانی سفیر کا استقبال کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ خاتون اول ٹروڈی انسلی، سینیٹر کلیئر ولسن اور ریاست واشنگٹن کے سیکریٹری صحت ڈاکٹر عمیر شاہ بھی موجود تھے۔سفیر پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈینی ہیک نے کہا کہ پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔ڈینی ہیک نے کہا کہ ریاست واشنگٹن تجارت پر چلنے والی معیشت ہے اور پاکستان اور ریاست واشنگٹن کے درمیان مضبوط شراکت داری پاک امریکہ دو طرفہ تجارتی حجم کو کئی گنا بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گی۔پرتپاک استقبال پر ریاست واشنگٹن کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سفیر خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں جو وقت کی کسوٹی پر پورا اترتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ گذشتہ 75 سالوں سے پاکستان کا سب سے بڑا ترقیاتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مشترکہ اقدار اور مقاصد تمام شعبہ جات میں مضبوط شراکت قائم کرنے اور علاقائی اور عالمی امن اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔پاکستان میں حالیہ سیلاب اور امریکہ کی طرف سے فراہم کی گئی فراخدلانہ امداد کا حوالہ دیتے ہوئے، خصوصاً جنیوا میں حال ہی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران اضافی 100 ملین ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے پر سفیر پاکستان نے امریکہ اور اس کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت اور عوام مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...