اسلام آباد (این این آئی)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر حکومت سندھ کا بلدیاتی الیکشن نہ کروانے سے متعلق فیصلہ مسترد کر سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے تینوں دھڑوں نے انضمام کے بعد اعلان کیا تھا کہ 15 جنوری کو کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیں گے، اگر بلدیاتی الیکشن ہوئے تو پھر ایم کیو ایم پاکستان وفاقی حکومت سے اپنے معاہدے پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔بعد ازاں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت کراچی میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اعلان کیا کہ کراچی، حیدر آباد اور دادو میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن نہیں ہوں گے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہاکہ سندھ حکومت کا حلقہ بندیوں کو واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، چیف الیکشنر کمشنر رولز 218۔219 اور 237 کے تحت سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کر سکتا ہے۔کنور دلشاد نے کہاکہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ سندھ حکومت آرڈریننس لانا چاہتی ہے، اگر آرڈیننس آ جاتا ہے تو الیکشن کمیشن بے بس ہو جاتا ہے، آرڈیننس آگیا تو الیکشن کمیشن کو شیڈول واپس لینا ہو گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...