جدہ (این این آئی)اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے کہا ہے کہ پاکستان امت مسلمہ کا ایک اہم ستون ہے،امت مسلمہ کی ترقی کا واحد راستہ اعلیٰ تعلیم ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر جدہ میں پاکستان کے معروف اسکالر پروفیسر سجاد قمر سے ملاقات میں کیا۔حسین ابراہیم طہ نے کہا کہ علم اور دریافت مسلمانوں کا ورثہ ہے،ابن خلدون،الرازی،ابن الہیثم اور دیگر بہت بڑے بڑے سائنسدان مسلمان تھے،اگر ہم اپنی غم شدہ میراث واپس لینا چاہتے ہیں تو ہمیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہو گا،تحقیق اور ایجادات پر محنت کرنا ہو گی۔پروفیسر سجاد قمر نے حسن استقبال پر سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ حسین ابراہیم طہ نے پاکستان کے دورے کے دوران کنٹرول لائن کا دورہ کر کے کشمیر اور پاکستان کے عوام کے دل جیت لیے،مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اور رائے شماری ہی اس کا واحد حل ہے۔پروفیسر سجاد قمر نے کہا یو ایم ٹی او آئی سی کیساتھ مل کر مسلم دنیا کے بہترین مسلمان سائنسدانوں کی ایک کانفرنس پاکستان میں منعقد کریگی اور اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ تعلیم ہماری ترجیحات میں سب سے نیچے ہے۔اگر ہم جدید دنیا کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں تعلیمی بجٹ بڑھانا ہو گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...