کراچی (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اور ورسٹائل اداکارہ صباقمر اور اداکار عمران عباس پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔انسٹاگرام پر صبا قمر نے اداکار عمران عباس کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو لیجنڈری گلوکار مہدی حسن کے گانے مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو، مجھے تم کبھی بھی بھلا نہ سکو گے پر لپ سنک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ویڈیو ان کے آنے والے ڈرامہ سیریل تمہارے حسن کے نام کے سیٹ سے ہے، جس میں ان دونوں نے پہلی بار ایک ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔ اس ڈرامہ سیریل کی کہانی اور منظر نامہ عمیر احمد نے لکھا جبکہ یہ صبا قیوم کی تحریر ہے، جس کی ہدایت کاری صاقب خان کر رہے ہیں۔ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں صبا قمر، عمران عباس،اسد صدیقی اور سدرہ نیازی شامل ہیں۔یہ ڈرامہ کب آن ایئر ہوگا، تاہم ابھی اس حوالے سے کچھ کہا نہیں جاسکتا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...