دہشتگردوں کے حملوں میں خیبر پختوانخواہ پولیس بھی محفوظ نہیں، عوام کے تحفظ کا کیا ہو گا؟’ رانا ثنا اللہ

0
182

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے حملوں میں خیبر پختوانخواہ پولیس بھی محفوظ نہیں، عوام کے تحفظ کا کیا ہو گا؟،وفاق کو خیبرپختونخوا ہ میں مسلسل بگڑتی امن و امان کی صورت حال پر سخت تشویش ہے۔پشاور میں تھانہ سربند پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہ میں دہشتگرد تھانوں پر حملے کر رہے ہیں، پولیس کے جوان، افسران ٹارگٹ ہو رہے ہیں۔حالیہ واقعے سے لگتا ہے حکومت خیبر پختوانخواہ نے بنوں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر سے بھی سبق نہیں سیکھا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ کی ساری توانائیاں صوبائی اسمبلی توڑنے پر مرکوز ہیں، عوام کی حفاظت، صوبے میں امن وامان ان کی ترجیح ہی نہیں۔رانا ثنا اللہ نے تھانہ حملے میں ڈی ایس پی، دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور ورثا ء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہدا ء کو خراج عقیدت اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔